مشرق وسطی

کویتی کابینہ وزیراعظم سمیت مستعفی

کویت کے وزیراعظم نے اپنا اور اپنی کابینہ کا استعفا امیر کویت کو پیش کردیا ہے۔

کویت کے وزیر اعظم جابر مبارک الحمد الصباح نے اپنا اور اپنی کابینہ کا استعفا کا پارلیمنٹ میں دو وزیروں کے مواخذے کی تحریک پیش ہونے کے محض ایک روز کے بعد پیش کیا ہے۔
کویتی پارلیمنٹ نے بدھ کے روز عوامی خدمات کے وزیر جنان بوشہری اور وزیر داخلہ خالد الجراح کے مواخذے کی تحریک موصول ہونے کا اعلان کیا تھا۔
کویتی کابنیہ کے وزیر خزانہ نائف الحجرف پہلے ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرچکے ہیں۔
جابر مبارک پچھلے آٹھ برس سے وزیراعظم کے عہدے پر فائز تھے۔ تاحال یہ واضح نہیں کہ امیر کویت نئی کابینہ کی تشکیل کے لیے کس کو دعوت دیں گے۔
کویت میں پچھلے دنوں سرکاری اداروں میں پائی جانے والی کرپشن کے خلاف عوامی مظاہرے ہوتے رہے ہیں اور اصلاحات کا مطالبہ شدت اختیار کرگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button