سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی یمن کے مظلوم اور نہتے عربوں کے خلاف بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ سعودی عرب نے تازہ ترین حملے میں صوبہ صعدہ کو میزائلوں اور راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے ابھی تک اس جارحیت میں جانی نقصان کے حوالے سے کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔
سعودی فوجی اتحاد نے صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقہ رازح پر گولہ باری بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔
یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔
سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔