دنیا

یورپی یونین بھی امریکہ کے راستے پرگامزن

امریکا کے بعد یورپی یونین نے بھی اپوزیشن لیڈر گوآئیڈو کے وینز ویلا کے صدر ہونے کے دعوے کو تسلیم کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین نے اپوزیشن لیڈر گوآئیڈو کے دعوے کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں وینزویلا کا صدرتسلیم کرلیا ہے۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپوزیشن لیڈر گوآئیڈو کو وینز ویلا کا صدر تسلیم کرلیا تھا جس کے بعد صدر مادورو نے امریکا سے سفارتی تعلقات منقطع کردیئے تھے۔

وینزویلا میں گزشتہ برس ہونے والے انتخابات میں مادورو ایک بار پھر صدر بننے میں کامیاب ہوئے تھے تاہم امریکی مداخلت کی وجہ سےملک میں صدر مخالف مظاہرے شروع ہوئے جس کے بعد صدر مادورو کے حق میں بھی بڑے بڑے مظاہرے شروع ہوئے جس کے بعد امریکہ اور یورپی یونین نے غیر قانونی اقدام کے تحت اپوزیشن لیڈر کو صدر تسلیم کرنے کا اعلان کیا جس کی وینزویلا کے عوام، فوج اور اعلی حکام نے مخالفت کی اور اسے وینزویلا کے داخلی امور میں کھلی اور بے جا مداخلت قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button