افغانستانایشیا

افغان صوبے لوگر کے گورنر کے قافلے پر خود کش حملہ

افغانستان کے صوبے لوگر کے گورنر کے قافلے پر خود کش دہشت گردانہ حملے میں اٹھارہ سیکورٹی اہلکار ہلاک و زخمی ہو گئے۔

افغان صوبے لوگر کے پولیس سربراہ نے کہا ہے کہ صوبے کے گورنر کے قافلے پر خود کش حملہ اتوار کی دوپہر ہوا جس میں آٹھ سیکورٹی گارڈز ہلاک اور دس دیگر زخمی ہو گئے تاہم گورنر محمد انور اسحاق اور صوبائی این ڈی ایف چیف اس حملے میں محفوظ رہے-

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ صوبہ لوگر کے علاقے محمد آغا میں کیا گیا- حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان افغانستان نے قبول کی ہے-

سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے جائے حادثے کو اپنے محاصرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں-

ایک مہینے قبل بھی افغان دارالحکومت کابل کے مشرقی علاقے میں واقع جی فور ایس نامی برطانوی کمپنی کے کمپاؤنڈ کے باہر خود کش حملہ کیا گیا تھا جس میں دس افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے تھے جبکہ گذشتہ نومبر میں بھی کابل میں خودکش حملے میں تین درجن سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے-

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button