ایرانمشرق وسطی

اسلامی جمہوریہ ایران کا صیہونی ٹولے کو انتباہ

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے خودساختہ صیہونی ریاست کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف ہر قسم کی جارحیت سے باز رہے۔

اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے سربراہوں کے نام اپنے ایک مراسلے میں مجید تخت روانچی نے صہیونی حکومت کو اس کے جارحانہ عزائم کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے کسی قسم کی حماقت کی تو ایران اپنا بھرپور طریقے سے دفاع کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

مجید تخت روانچی نے دوٹوک لفظوں میں کہا ہے کہ یہ بات بالکل واضح ہے کہ صیہونی حکومت کو اپنے غلط اور بے لگام اقدامات کے نتايج بھگتنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے اپنے اس مراسلے میں اس بات پر زور دیا ہے کہ سلامتی کونسل عالمی امن وامان کی برقرار کرنے کے ذمہ دار ادارے کی حیثیت سے صیہونی حکومت کی جنگ افروزی اور عدم استحکام پر مبنی اقدامات کا مقابلہ کرے اور اسے علاقے کی سلامتی کے منافی خطرناک منصوبوں سے باز رکھے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button