
ایران کی وزارت صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کیانوش جہانپور نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایران میں اب تک تین سو اٹھاسی افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جن میں چونتیس افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ تہتر مریض صحت یاب ہو کر اسپتالوں سے اپنے اپنےگھروں کو واپس لوٹ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے جو مریض اسپتالوں میں داخل کرائےگئےہیں ان کی اوسط عمر پچاس سال سے زیادہ ہے اور جن کی اموات ہوئیں ان کی عمر اوسطا ساٹھ سال سے زائد تھی۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس جو چین سےشروع ہوا تھا وہ اب تک دنیا کے پچاس سے زائد ملکوں میں پھیل چکا ہے۔