ایرانمشرق وسطی

ایران کو تیل کم پیدا کرنے کے معاہدے سے چھوٹ مل گئی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر تیل نے کہا ہے کہ اوپیک تنظیم کے اجلاس میں تمام ایرانی مطالبات منظور کئے گئے اور تیل کی پیدوار کو کم کرنے کے معاہدے سے ایک بار پھر ہمیں استثنی دی گئی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر تیل بیژن نامدار زنگنہ نے جو تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (OPEC) کے 176ویں اجلاس میں شرکت کے لئے ویانا کے دورے پر ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ اجلاس کے مطابق اس بار بھی ایران کو تیل کی پیداوار کم کرنے سے متعلق اوپیک معاہدے سے چھوٹ ملی.

زنگنہ نے اوپیک اور نان اوپیک ممالک کے درمیان تعاون پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا اوپیک اور نان اوپیک سے متعلق اصلاحات کو اچھی طرح لاگو کردیا گیا تاہم حالیہ فیصلوں پر عمل درآمد سے متعلق ممالک پر کوئی زبردستی نہیں.انہوں نے مزید کہا کہ اوپیک منشور میں ہونے والی اصلاحات پر اسلامی جمہوریہ ایران کو اعتماد میں لیا گیا ہے.

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button