ایرانمشرق وسطی

ایران کی مسلح افواج دشمن کی ہرجارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں

ایران کی فوج کے کمانڈر سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج دشمن کے ہرخطرے اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گی

ایرانی فوج کے کمانڈر میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے پیر کو بوشہر میں سپاہ پاسداران اور فوج کے ایئرڈیفنس یونٹوں کے معائنے کے موقع پر کہا کہ سپاہ پاسداران اور فوج کے ایئر ڈیفنس یونٹ روز افزوں باہمی ہم آہنگی کے ذریعے ملک کے تمام حساس، اہم اور حیاتی علاقوں کی حفاظت کررہے ہیں – میجرجنرل موسوی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ملک کی زمینی فضائی اور سمندری حدود کی حفاظت کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں اور ملک کے دفاع میں کہیں سے کوئی خلا نہیں پایا جارہا ہے ۔ ایران کی فوج کے سربراہ جنرل موسوی نے مغربی ایشیا میں اغیار کی موجودگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے سے باہر کی فوجیں جب سے خطے میں آئی ہیں خطہ بدامنی اور بحران سے دوچار ہے ۔ میجرجنرل موسوی نے کہا کہ گذشتہ چالیس برسوں سے ایران کی مسلح افواج کی کوششوں کی بدولت خلیج فارس کی سلامتی برقرار ہے اور اگر علاقے کے ممالک بھی تعاون کریں تو یہ علاقہ دنیا کا سب سے پرامن اور محفوظ علاقہ بن جائے گا ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button