مشرق وسطییمن

یمن میں سعودی عرب کو شکست

مھر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے وزیر اطلاعات و نشریات ضیف الله الشامی نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے 5 سال پورے ہونے پر کہا کہ سعودی جارحیت کے مقابلے میں یمنی عوام کی مزاحمت اور پائمردی اس بات کا باعث بنی کہ یمن پر سعودی جارحیت کا آغاز یمن میں قومی پائمردی کا دن قرار پائے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق ضیف الله الشامی کا کہنا تھا کہ یمن پر سعودی عرب کی 5 سالہ جارحیت میں سعودی عرب کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس وقت یمن کو سعودی عرب اور اسکے اتحاد کی جانب سے وحشیانہ جارحیت کا سامنا ہے جو مارچ دوہزار پندہ سے فضائی اور زمینی حملوں کی صورت میں روزانہ کی بنیادوں پر جاری ہے۔ سعودی جارحیت کے نتیجے میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگ بے سروسامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اس وقت یمن کو شدید طور پرغذائی اشیاء اور دوا کی قلت کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button