مشرق وسطییمن

بعض مسلم حکمراں امریکا اور اسرائیل کے آلہ کار ہیں، بدرالدین الحوثی

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ بعض اسلامی ملکوں کے حکمرانوں کا ولایت پر عقیدہ نہیں ہے اسی لئے وہ امریکا اور صیہونی حکومت کے ہاتھ کا کھلونا بنے ہوئے ہیں۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل عبدالملک بدرالدین الحوثی نے عید غدیر کے جشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طاغوتی طاقتیں نہ صرف اس وقت یہ نہیں چاہتیں کہ یمن جیسے ممالک خود مختار رہیں بلکہ امریکا جیسی استعماری طاقتیں جو امت اسلامیہ کی دشمن ہیں دیگر ملکوں سے اپنا رابطہ آقا اور غلام جیسا رکھنا چاہتی ہیں۔یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ولایت کا اصول مسلمانوں کو سبھی ظالموں اور سامراجی طاقتوں سے الگ کردیتا ہے کہا کہ امت اسلامیہ کے دشمن اور طاغوتی طاقتیں جو امریکا اور اسرائیل کی غلام ہیں امت اسلامیہ پر مسلط ہونا چاہتی ہیں۔ انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اگر ولایت نہ ہوتی تو داعش اور دیگر تکفیری دہشت گرد اور گمراہ کن گروہوں کے وجود میں آنے کا راستہ پوری طرح ہموار ہوجاتا اور اس سے امریکا اور اسرائیل کو یہ موقع مل جاتا کہ وہ امت اسلامیہ کے اندر تک اپنا پیر جمالیتے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button