عربمشرق وسطی

جنوبی سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر یمنی فوج کے ڈرون حملے

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے ابہا اور جیزان ہوائی اڈوں پر ایک بار پھر ڈرون حملے کئے گئے ہیں۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے قاصف ٹو کے، قسم کے ڈرون طیاروں نے جنوبی سعودی عرب کے ابہا اور جیزان ہوائی اڈوں پر بمباری کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ان حملوں میں ان ہوائی اڈوں سے پروازوں کا سلسلہ منقطع ہو گیا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق یہ مثالی کارروائیاں یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت، وحشیانہ کارروائیوں اور حملوں اور یمن کے جاری محاصرے کے جواب میں انجام پائی ہیں۔

یحیی سریع کے بقول یمنی عوام کے خلاف سعودی اتحاد کی جارحیت اور یمن کا محاصرہ جاری ہے اور سعودی عرب کے حساس مراکز و تنصیبات پر ڈرون اور میزائل حملوں کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

جنوبی سعودی عرب کے ابہا اور جیزان ہوائی اڈے حالیہ ہفتوں کے دوران بارہا یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔

جنوبی سعودی عرب کے یہ دونوں ہوائی اڈے یمنی عوام کے خلاف سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کے لئے استعمال ہوتے رہے ہیں جہاں سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کو ایندھن فراہم کیا جاتا رہا ہے اور ان ہوائی اڈوں سے سعودی اتحاد کے جنگی طیارے پرواز کرنے کے بعد یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کرتے رہے ہیں۔

دوسری جارب یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے جنوبی سعودی عرب پر حملے، یمنی عوام کے خلاف پانچ سالہ جارحیت کا سلسلہ بند کئے جانے کی صورت میں روکے جا سکتے ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کہا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے جنوبی سعودی عرب پر جارحیت کے جواب میں ہی یہ حملے کئے جا رہے ہیں جو جارحیت کا سلسلہ بند کئے جانے پر روکے جا سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سعودی اتحاد کی جارحیت جاری رہنے کی صورت میں جنوبی سعودی عرب کے مختلف علاقوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوابی حملوں کا سلسلہ بدستور جار رہے گا۔

محمد علی الحوثی نے کہا کہ تحریک مزاحمت کو دبانا اور یا جھکنے پر مجبور کرنا ناممکن ہے اور یمن کے تمام تر محاصرے کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی توانائی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور دشمنوں کو اب اس کی ہی سرحدوں میں ہر طرح کی جارحیت کا منھ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button