ایرانمشرق وسطی

جوہری سرگرمیاں بڑھانے کے لئے ایران کی آمادگی

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران مختصر مدت میں جوہری سرگرمیاں بڑھانے کی آمادگی رکھتا ہے۔

علی اکبر صالحی نے اتوار کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے اعلی حکام جب بھی ارادہ کر لیں ایران کی ایٹمی سرگرمیاں بڑھائی جا سکتی ہیں اور ایٹمی توانائی کا ایرانی ادارہ اس کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کا مشن، توانائی اور بجلی کی پیداوار ہے اور بوشہر کا ایٹمی بجلی گھر سات ارب کلو واٹ فی گھنٹہ بجلی پیدا کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ایٹمی معاہدے کے حوالے سے یورپی ملکوں نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا جس کے بعد ایران نے بھی اپنے رضاکارانہ وعدوں سے پیچھے ہٹنا شروع کر دیا اور یورپ کو ساٹھ روز کی مہلت دی اور اعلان کیا کہ ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے کے دائرے میں ایسے اقدامات عمل میں لائے جانے کا سلسلہ تیز ہوتا رہے گا جنھیں ایران نے رضاکارانہ طور پر عمل میں نہ لانے کا وعدہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button