ایرانایشیاپاکستانمشرق وسطی

سنیچر کو پاکستانی وزیراعظم کا دورہ تہران

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سنیچر کو دو روزہ دورے پر تہران پہنچ رہے ہیں۔

ڈان نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں پاکستانی وزیراعظم کے دورہ تہران و ریاض کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عمران خان بارہ اور تیرہ اکتوبر کو ایران کے دوروزہ دورے اور صدر حسن روحانی سے ملاقات اور گفتگو کے بعد سعودی عرب جائیں گے ۔عمران خان اس دورے میں ایران اور سعودی عرب حتی تہران و واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لئے اپنی تجاویز پیش کرنے کے ساتھ ہی افغان امن اور اسلام آباد میں طالبان کے ساتھ پاکستانی حکام کی حالیہ گفتگو پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔پاکستانی وزیرا‏عظم عمران خان کے دوسرے دورہ ایران کی غیرسرکاری تفصیلات ایسے عالم میں منظر عام پر آئی ہیں کہ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایران و سعودی عرب ایجنڈے میں ہے اور اس دورے کی تفصیلات کا اعلان بھی جلد کیا جائےگا۔پاکستانی وزیراعظم رواں سال موسم بہار میں بھی ایران کے دورے پر آئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button