افریقہ

سوڈان میں مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا استعمال

سول نافرمانی کی قومی تحریک کے پہلے دن سوڈانی پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق فوجی حکمرانوں کے خلاف احتجاجی تحریک کے رہنماؤں کی اپیل پر سوڈان میں سول نافرمانی کی قومی تحریک شروع ہو گئی ہے۔

ڈاکٹروں کی یونین نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سول نافرمانی کی تحریک میں شامل ہوں۔

ڈاکٹروں کی تنظیم نے ایک بیان میں ملک گیر ہڑتال اور رکاوٹیں پیدا کئے جانے کو سول نافرمانی کے دو اہم اقدامات سے تعبیر کیا ہے اور کہا ہے کہ فوجی حکمرانوں سے اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے یہ دونوں اقدامات پرامن ہیں۔

سوڈان کی بلوہ پولیس نے ان لوگوں کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا ہے جو جو راستوں میں اینٹے پتھر اور گاڑیوں کے ٹائر جمع کرنے کے علاوہ درختوں کے تنے اور لوہے کی رکاوٹیں کھڑی کر رہے تھے۔

سوڈان میں صدر عمر البشیر کو گیارہ اپرایل کو اقتدار سے ہٹا دیا گیا اور حکومت کا سارا اختیار فوج نے اپنے ہاتھ میں لے لیا۔ جبکہ سوڈان کے عوام احتجاج کر کے اپنے ملک میں غیر فوجی حکومت تشکیل دیئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

سوڈان کے فوجیوں نے گذشتہ پیر کے روز احتجاجی دھرنے پر حملہ کر کے ایک بڑی تعداد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

دوسری جانب سوڈان کی فوجی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ فریڈم اینڈ چینج الائنس کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات کئے جا سکتے ہیں۔

فوجی کونسل کے ترجمان شمس الدین الکباشی نے کہا ہے کہ یہ کونسل، مفاہمت کے حصول کے لئے سیاسی گروہوں کے ساتھ مذاکرات کا خیرمقدم کرتی ہے۔

اس ترجمان نے کہا کہ فوجی کونسل فریدم اینڈ چینج الائنس کے ساتھ مذاکرات کے خلاف نہیں ہے لیکن ان خیال ہے کہ یہ مذاکرات صرف اس الائنس تک ہی محدود نہیں رہنے چاہئیں اس لئے کہ یہ الائنس سوڈانی قوم کی اکثریت کی نمائندگی نہیں کرتا۔

فوجی کونسل کے ترجمان نے امید ظاہر کی کہ سیاسی گروہوں کے ساتھ سمجھوتہ ہو جائے گا ورنہ دوسری صورت میں فوجی کونسل عبوری حکومت تشکیل دینے کی کوشش کرے گی۔

فریڈم اینڈ چینج الائنس نے فوجی کونسل کے ساتھ مذاکرات کے لئے دارالحکومت خرطوم میں دھرنا دینے والوں پر سیکورٹی فورس کے حملے میں درجنوں افراد کے جاں بحق ہو جانے کے واقعے بارے میں تحقیقات کے لئے ایک بین الاقوامی کمیٹی تشکیل دیئے جانے کی شرط عائد کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button