افریقہ

سوڈان میں وسیع البنیاد قومی آشتی کا عمل

سوڈان میں مخالف سیاسی جماعتوں کے اتحاد فرینڈم اینڈ چینج نے کہا ہے کہ عبوری حکومتی دور میں وسیع البنیاد قومی آشتی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

العہد نیوز ویب سائٹ نے خبردی ہے کہ سوڈان کے سیاسی اتحاد فریڈم اینڈ چینج نے ہفتے کو ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ملک میں عبوری حکومتی دور میں وسیع البنیاد قومی آشتی کا عمل شروع ہوگا۔ سوڈان کے سیاسی الائنس فریڈم اینڈ چینج نے اعلان کیا تھا کہ سوڈان کی عبوری فوجی کونسل کے ساتھ مذاکرات کے دوران آئندہ تین سال سے زائد عرصے کے لئے ایک عبوری حکومت کے ذریعے ملک کا نظم ونسق چلانے کے طریقہ کار پراتفاق ہوگیا ہے۔ دنیا کے بہت سے ملکوں نے سوڈان کی عبوری فوجی کونسل اور سیاسی مخالفین کے اتحاد کے مابین ہونے والے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ سوڈان میں فوجی کونسل اور سیاسی مخالفین کے اتحاد نے معاہدہ کیا ہے کہ ایک سول حکومت کے ساتھ ایک عبوری حکومتی کونسل تین سال کے لئے تشکیل پائے گی۔ گذشتہ گیارہ اپریل کو سوڈان کی فوج نے صدر عمر البشیر کے خلاف بغاوت کرکے اقتدار اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا اور عبوری فوجی کونسل تشکیل دے دی تھی لیکن اس کے بعد عوام نے فوج سے مطالبہ شروع کردیا تھا کہ وہ ملک کی باگ ڈور ایک سویلین حکومت کے حوالے کرے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button