مشرق وسطیایرانیمن

قاسم سلیمانی کے خون کا قصاص علاقے سے امریکہ کا انخلا ہے: انصاراللہ

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی اور انقلابی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کے بہنے والے خون کا قصاص علاقے سے امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کا انخلا ہے۔

انصاراللہ کے ترجمان نے امریکی صدر ٹرمپ کے حکم پر قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کو شہید کئے جانے کی جانب اشارہ اور ان شہداء کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امریکہ اور تکفیریوں کے گٹھ جوڑ اور جارحیت سے امریکہ کے ہاتھوں قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت سے ان شہداء کے اقدامات کی عظمت کا پتہ چلتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 3 جنوری کو امریکی دہشتگرد فوج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم سے ایران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر، جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس کو ان کے ساتھیوں کے ہمراہ فضائی حملہ کر کے شہید کر دیا تھا۔ شہید قاسم سلیمانی حکومت عراق کی باضابطہ دعوت پر بغداد پہنچے تھے اور وہ حکومت عراق کے مہمان تھے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button