ترکیشاممشرق وسطی

شام پر ترکی اور دہشتگردوں کا حملہ

شام کے ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ ترکی اور اس کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے کل رات شام کے صوبے حلب کے علاقوں عقیبه ، صوغانه ، المالکیه اور مرعناز پر درجنوں راکٹ فائر کئے۔ ابھی تک ان حملوں میں ممکنہ جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

قابل ذکر ہے کہ ترکی تین برسوں سے شامی حکومت کی اجازت کے بغیر اس ملک میں موجود ہے اور شمالی شام کے بعض علاقوں کو اپنے قبضے میں لئے ہوئے ہے جس پر اسے عالمی سطح پرتنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شام کا بحران دوہزار گیارہ میں اُس وقت شروع ہوا جب ترکی، سعودی عرب، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے خطے کے موجودہ حالات کا رخ صیہونی ٹولے کے حق میں موڑنے کے لئے شام پر چڑھائی کی۔

اس وقت شام، ایران اور روس کی مدد سے مغربی اور عرب ممالک کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف بر سر پیکار ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button