
شام کے صوبہ حمص کے ٹی فور فوجی ہوائی اڈے پر میزائلوں سے حملہ ہوا ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے خبر دی ہے کہ شام کے ایئرڈیفنس سسٹم نے اس میزائل حملے کا مقابلہ کیا-
خبروں کے مطابق شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے متعدد میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا- اس میزائل حملے میں شام کا ایک فوجی جوان جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہو گئے-
بعض میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ یہ میزائل حملہ صیہونی حکومت نے کیا ہے- شام کے صوبہ حمص کے شہر پالمیرا کے مغرب میں ٹی فور فوجی ہوائی اڈہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ کا اہم ترین مرکز ہے-
صیہونی حکومت نے اتوار کو بھی شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقے اور جنوبی شہر قنیطرہ کے مشرقی مضافاتی علاقے میں میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔