مشرق وسطییمن

شمال مغربی علاقوں میں یمنی فورسز کی پیشقدمی

یمن میں سعودی حکومت اور متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ گروہوں کے درمیان لڑائی میں وسعت آگئی ہے۔

یمن کی تحریک انصار اللہ نے یمن کی مستعفی حکومت سے وابستہ فوجیوں کے پانچ ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کرلینے اور صوبہ حجہ میں سوڈان کے کئی کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کردینے کی خبر دی ہے۔ تحریک انصار اللہ کے میڈیا سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی مزاحمتی فورسز نے جبل النار کے مغرب میں واقع شہر حرض میں جارحین کے پانچ ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کرلینے کے ساتھ ہی ان کی دو فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا اور سعودی اتحاد سے وابستہ کچھ سوڈانی فوجیوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ ضلع حیران کے مغرب میں انصاراللہ کی بمباری میں کئی سوڈانی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ تحریک انصار اللہ کے توپخانوں نے بھی عاھم اور حرض میں یمن کی مستعفی حکومت سے وابستہ کرائے کے فوجیوں کے اڈے پر گولہ باری کی۔ درایں اثنا یمن کی فوج اور رضاکار فورس کے جوانوں نے جیزان میں جبل النار کے مغرب میں سعودی ایجنٹوں کے حملوں کو پسپا کردیا۔ یمنی فوج اور رضاکار فورس اور سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے جبکہ ان کے فوجی ساز و سامان کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ دوسری طرف متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ جنوبی عبوری کونسل کے مسلح جھتوں اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ یمن کے مفرور صدر منصور ہادی کے جنگجؤوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ صوبہ شبوہ تک پھیل گیا ہے۔ صوبہ شبوہ میں یمن کی مستعفی حکومت کے جنگوؤں اور النخبہ الشبوانیہ کے نام سے موسوم متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ جنگجؤوں کے درمیان مسلح جھڑپوں کے بعد سعودی جارحین کے جنگی طیاروں کی بمباری میں فریقین کے متعدد جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ جنوبی یمن میں متحدہ عرب امارات اور سعودی ایجنٹوں کے درمیان ہونے والی جھڑپیں اکتیس جولائی سے شروع ہوئی ہیں۔ متحدہ عرب امارات سے وابستہ فوجی اور سعودی حمایت یافہ ت یمن کی مستعفی حکومت سے وابستہ جنگجو جنوبی یمن میں تعینات ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button