ایشیاپاکستان

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں تشدد کے واقعات

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں تشدد کے واقعات میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ اور مستونگ میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں تین افراد ہلاک اور کم سے کم آٹھ زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں لیویز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق قلعہ عبداللہ میں ایک گروہی تصادم میں تین افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ اس تصادم میں کاکڑ قبیلے سے تعلق رکھنے والے دو گروہوں نے راکٹ لانچروں کا بھی آزادانہ استعمال کیا۔

اس گروہی تصادم کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور کوئٹہ چمن شاہراہ بند ہوگئی۔ اسی کے ساتھ مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں لیویز کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button