انسانی حقوقعربمشرق وسطییمن

صوبہ صعدہ پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے منگل کی رات کم سے کم چار بار صوبہ صعدہ کے علاقے بنی صیاح پر بمباری کی ہے۔

خبری ذرائع نے صوبہ صعدہ کے بنی صیاح علاقے میں کئی شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی خبریں دی ہیں ۔ابھی تک اس حملے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں ۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات امریکہ اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر فوجی حملے کر رہا ہے اور اس ملک کا بری ، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔
یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جارحانہ حملوں میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں دربدر اور بے گھر ہوچکے ہیں۔
یمن پر سعودی عرب کی فوجی جارحیت کے سبب اس غریب عرب ملک کے عوام کو دواؤں اور غذاؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھی چیک کریں
Close
Back to top button