ایرانمشرق وسطی

ایران کا ایک اور کارنامہ، کورونا کی دوا تیار کر لی

فارس خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے دانشور اورتربیت مدرس یونیورسٹی کے پروفیسر مسعود سلیمانی نے کہا ہے کہ اس دوا کو ابتدائی اسٹیج پر کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے کئی مریضوں کو دیا گیا جس سے وہ ٹھیک ہو گئے اور ڈاکٹروں نے اس دوا کے رضایت بخش ہونے کی تصدیق کی ہے۔

پروفیسر مسعود سلیمانی کا کہنا تھا کہ مذکورہ دوا 3 مرحلوں میں 3 سے 6 دن میں کورونا میں مبتلا ہونے والے افراد کو صحت یاب کر سکتی ہے۔

دوسری جانب ایبٹ لیبارٹریز نے کورونا وائرس ٹیسٹ کٹ متعارف کرایا ہے جس کی بدولت 5 منٹ میں کسی فرد میں وائرس کی تشخیص کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملے شروع ہوئے تھے اور اب تک کورونا وائرس دنیا کے 198سے زائد ملکوں تک پھیل گیا جس سے 27 ہزار افراد ہلاک جبکہ 6 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button