
قبلہ اول مسجدالاقصی پر صیہونیوں کا حملہ، فلسطینی تنظیموں کا سخت رد عمل
شہاب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی بستیوں میں رہنے والے انتہا پسند صیہونیوں نے جنھیں اسرائیلی فوجیوں کی مکمل پشتپناہی حاصل تھی آج صبح مسجد الاقصی کے اندر داخل ہوئے اور اسلامی مقدسات کی توہین کی۔ اس بار انتہا پسند صیہونیوں نے یہودیوں کی عید «عیدالعرش» کا بہانہ بناتے ہوئے مسجدالاقصی پر حملہ کیا۔
فلسطین کی تحریک حماس، جہاد اسلامی اور استقامتی محاذ نے مسجد الاقصی کو لاحق خطرات کی بابت خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے وحشیانہ حملوں اور جارحانہ اقدامات کے نتائج کی ذمہ داری صیہونی غاصبوں پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد الاقصی کی بے حرمتی اور اس کو یہودی رنگ دینے کی صیہونیوں کی کوششوں کو ناکام بنادیں گے ۔
#palestine
#quds
#hamas
#islamijihad