یورپ

فرانسیسی صدر کی آمد پر احتجاج

فرانس میں احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور کل فرانسیسی صدر کے جنوب مغربی علاقے کے دورے پر زبردست مظاہرہ کیا گیا۔

فرانسیسی صدر میکرون کے جنوب مغربی علاقے سوئی لیاک کے دورے کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود کچھ مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے سیکیورٹی حصار کو توڑنے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا۔

دوسری جانب ٹاؤن ہال میں خطاب کے دوران صدر میکرون کا کہنا تھا کہ عوام کے سوالات کا ہر جگہ جواب دینے کے لیے تیار ہوں۔

واضح رہے کہ 17 نومبر سے جاری صدر میکرون کی پالیسیوں پرعوام کا احتجاج جاری ہے جس پر قابو پانے کے لیے فرانسیسی صدر 15 جنوری کو 2ماہ پر مشتمل ملک گیر بحث کرانے کا اعلان کرا چکے ہیں لیکن اس کے باوجود احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ فرانس میں سترہ نومبر سے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک تقریباً دس افراد ہلاک اورسینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

فرانس میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والا احتجاج اب سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاجی تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے جسے روکنے میں حکومت ناکام ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button