انسانی حقوقمشرق وسطییمن

یمن پر وحشیانہ سعودی جارحیت

سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے جواب میں یمن نے عسیر میں سعودی حکومت کے فوجی مراکز پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کے مطابق سعودی اتحاد کے فوجیوں نے الحدیدہ میں فائربندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر اس شہر پر توپخانے سے حملہ کیا ہے-

یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے فوجیوں کے توپخانے کے حملے کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے بھی الحدیدہ پر پرواز کی-

اس درمیان سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے علاقے غراز پر بھی بمباری کی-

دوسری جانب جارح سعودی اتحاد کے حملوں کے جواب میں یمنی فوج نے بھی سعودی عرب کے جنوبی صوبے عسیر کے علاقے علب میں فوجی ٹھکانوں پر ڈرون طیاروں سے شدید حملہ کیا- یمنی فوج کے اس حملے میں بہت سے سعودی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔

یمنی فوج کے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ یمنی فوج کا یہ حملہ مکمل انٹلی جینس بنیاد پر کیا گیا جو بہت ہی کامیاب رہا-

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button