ایشیاپاکستان

پاکستان: صوبے بلوچستان میں 6 سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت، 14 زخمی

پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں دہشت گردانہ حملے میں اس ملک کے کم از کم چھے سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

دہشت گردوں نے باردوی سرنگ سے سیکورٹی فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چھے سیکورٹی عہدیدار ہلاک اور چودہ دیگر سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔

ابھی تک کسی نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورس نے بلوچستان کے ضلع تربت کے قریب وکائی میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان پاکستان کا ایک بدامن ترین صوبہ شمار ہوتا ہے جہاں داعش، لشکر جھنگوی، جماعت الاحرار، سپاہ صحابہ اور جیش العدل سمیت مختلف دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button