ایراندنیامشرق وسطییورپ

پناہ گزینوں سے متعلق اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنے کیلئے ایران کی تاکید

ایران کے وزیر داخلہ نے جنیوا میں پناہ گزینوں کے ہائی کمشنر اورافغان وزیر برائے مہاجرین سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ “عبدالرضا رحمانی فضلی نے جینوا میں اقوام متحدہ میں پناہ گزینوں کے ہائی کمشنر فیلیپو گرندی Filippo Grandi سے ملاقات کی اور ایران کی جانب سے گزشتہ 40 برسوں کے دوران اس ملک میں افغان مہاجرین کو پناہ اور ہر قسم کی سہولیات دینے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو امداد افغان مہاجرین کیلئے عالمی سطح پر ایران کو دی جا رہی ہے ایران کی جانب سے خرچ ہونے والی رقم کا وہ 6 فیصد بھی نہیں ہے۔

ایران کے وزیر داخلہ نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک میں افغان مہاجرین کے بچوں کیلئے مفت تعلیم دینے کا حکم فرمایا ہے اور اس کے علاوہ طبی شعبۂ میں بھی انھیں اسی قسم کی سہولیات دی جا رہی ہیں جو دوسروں کو دی جاتی ہیں۔

اس ملاقات میں اقوام متحدہ میں پناہ گزینوں کے ہائی کمشنر فیلیپو گرندی Filippo Grandi نے امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف عائد پابندیوں سے پیدہ اونے والی مشکلات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کیلئے جو اقدامات اقوام متحدہ کر رہا ہے ایران کی خدمات کا وہ ذرا برابر بھی نہیں ہے۔

اس کے علاوہ عبدالرضا رحمانی فضلی سے جینوا میں افغان وزیر برائے مہاجرین سید حسین عالمی بلخی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر

ایران کے وزیر داخلہ نے گزشتہ 40 سالوں کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کیجانب سے افغان مہاجرین کی میزبانی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کی بحالی، افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی اور ان کے در پیش مسائل کا واحد حل ہے۔

ایرانی وزیر داخلہ نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین (UNHCR)، افغانستان اور ایران کے درمیان سہ فریقی ورکنگ گروپ کی تشکیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں مقیم افغان پناہ گزینوں کیلئے ایک ایسی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے تا کہ وہ اپنے ہی وطن کو دیکھ سکیں اور مناسب صورتحال کی فراہمی کی صورت میں وطن واپس جائیں۔

اس موقع پر افغان وزیر برائے مہاجرین نے ایران میں افغان پناہ گزینوں کی تعلیم کے حوالے سے رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ حکم اس بات کا باعث بنی کہ ایک لاکھ افغان پناہ گزین، ایران میں تعلیم حاصل کر سکیں۔

انہوں نے گزشتہ 40 سالوں سے اب تک اسلامی جمہوریہ ایران کیجانب سے افغان پناہ گزینوں کی اچھی میزبانی کا شکریہ ادا بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button