ایشیاپاکستان

پاکستان کا امریکی شہریوں کو 5 سالہ ویزے دینے کا فیصلہ

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے پاکستانی شہریوں کے لیے 5 سال کے ویزے جاری کرنے کی پالیسی میں تبدیلی کی ہے لیکن پاکستان نے امریکی شہریوں کو 5 سال، ایک سے زائد مرتبہ داخلے (ملٹی پل انٹری) ویزے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ ماہ بھیجے گئے ایک مراسلے میں اسلام آباد میں موجود وزارت خارجہ نے امریکہ میں پاکستانی سفارتی مشن کو مشورہ دیا ہے کہ وہ امریکی شہریوں کو ویزا جاری کرتے وقت نئی پالیسی پر عمل کرے۔

وزارت کی جانب سے سب سے پہلے اس تبدیلی کے بارے میں اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کو امریکی شہریوں کے لیے وزٹ/سیاحتی ویزے کی مدت سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا گیا۔

مراسلے میں کہا گیا کہ یہ بیان کرنا وزارت خارجہ کا اعزاز ہے کہ حکومت پاکستان سیاحت کو فروغ دینے کی اپنی پالیسی کے تناظر میں امریکی شہریوں کے لیے زیادہ سے زیادہ 3 ماہ قیام کے ساتھ 5 سال تک ملٹی پل انٹری ویزا کی اجازت دیتی ہے۔امریکیوں کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو 5 سال، ملٹی پل انٹری ٹوررسٹ اور وزٹ ویزے جاری کیے جاتے تھے۔ تاہم اب امریکہ زیادہ تر پاکستانیوں کو صرف 3 ماہ کے ویزے جاری کر رہا ہے اور سرکاری ویزوں پر نئی پابندیاں بھی عائد کردی ہیں۔ اس نئی پابندیوں کی وجہ سے پاکستانی وزارت داخلہ کے کچھ حکام کو امریکی ویزے کے حصول میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button