دنیا

کولمبیا میں کار بم دھماکہ، 90 ہلاک و زخمی

کولمبیا میں کار بم دھماکہ، 90 ہلاک و زخمیکولمبیا میں کار بم دھماکے میں 21 افراد ہلاک اور69 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں پولیس اکیڈمی میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 69 زخمی ہوگئے، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آواز دور دور تک سنائی دی جبکہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، واقعہ کے بعد پولیس نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ پولیس اکیڈمی کے کمپاؤنڈ میں ہوا جہاں پولیس نے گاڑی کو چیک پوائنٹ پر رکنے کا اشارہ کیا تاہم ڈرائیور گاڑی روکنے کے بجائے اکیڈمی کمپاؤنڈ میں گھس گیا اور تھوڑی دیر بعد دھماکہ ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں 80 کلوگرام دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا اور ممکنہ طور پر گاڑی کا ڈرائیور بھی دھماکے میں مارا گیا تاہم ابھی تک کسی بھی تنظیم نے دھماکے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

دھماکے کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے اور دھماکے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

کولمبیئن حکومت کی جانب سے دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے اور ملک میں 3 دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ کولمبیئن صدر کا کہنا ہے کہ حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں ضرور لائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button