ایرانایشیاکشمیرمشرق وسطی

مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے اسلامی ممالک کی یکجہتی پرتاکید

ایران میں اسلامی طلبا یونین نے مسلم دنیا سےمسئلہ کشمیر کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں اسلامی طلباء یونین نے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر میں مصائب اور مشکلات سے دوچار مظلوم مسلمانوں کی ابتر صورتحال کا نوٹس لیں.

اسلامک اسٹوڈنٹس سوسائٹی نے اپنے ایک بیان میں کشمیری عوام کے خلاف ظالمانہ اقدامات پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قوم کی مصیبتیں برصغیر میں برطانیہ کی آمرانہ اور استعماری پالیسیوں کی وجہ سے ہیں.

ایرانی اسلامک اسٹوڈنٹس سوسائٹی نے کشمیری مظلوم عوام مخالف عالمی قوانین کے خلاف ظالمانہ اور غیر انسانی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے ان کے دفاع کے لئے اسلامی ممالک کی یکجہتی پر تاکید کی۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے بھی گزشتہ دنوں کشمیر کی حالیہ تبدیلیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاتھا کہ پاکستان اور ہندوستان، خطے میں ایران کے دوست اور پارٹنرز ہیں لہذا ہم دونوں ملکوں سے اپیل کرتے ہیں کہ علاقائی قوموں کی خوشحالی کے لئے پُرامن طریقے سے بات چیت کو آگے بڑھائیں.

یاد رہے کہ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل «محمد باقری» نے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے دونوں فریقین کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی دعوت دی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button