مشرق وسطییمن

یمن: صوبے حجہ پر سعودی اتحاد کی جارحیت، متعدد عام شہریوں کی شہادت

یمن کے خلاف وحشیانہ سعودی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس کے جواب میں یمنی افواج نے مختلف سرحدی علاقوں میں سعودی فوج اور اس کے اتحادیوں کے فوجی مراکز پر حملے کر کے درجنوں جارح فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

یمنی ذرائع کے مطابق یمن کے صوبے حجہ پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ جارحیت میں کم از کم چار عام شہری شہید ہو گئے۔یمن کے المسیرہ ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبے حجہ میں واقع مستبار کے علاقے میں یمنی شہریوں کی ایک گاڑی کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔دریں اثنا یمن کے ایک فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبے حجہ کے شہر حیران میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک کمانڈر سمیت سعودی اتحاد کے کئی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کے علاوہ متعدد علاقوں کو سعودی اتحاد کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اپنی اس کارروائی میں سعودی اتحاد کے کئی فوجیوں کو قیدی بھی بنا لیا۔یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اسی طرح صوبے الضالع کے شہر قعطبہ میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کرتے ہوئے اس شہر کے تقریبا ستر فیصد علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائل یونٹ نے اتوار کی رات الربوعہ کے علاقے میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر زلزال ایک قسم کے بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا۔یمنی ذرائع‏ کے اعلان کے مطابق اس حملے میں سعودی اتحاد کے دس فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بعض دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر مارچ دوہزار پندرہ میں یمن کے خلاف جارحیت کا آغاز کیا تھا جس کے نتیجے میں ہزاروں عام شہری شہید اور زخمی نیز لاکھوں کی تعداد میں عام شہری بے گھر ہوئے جبکہ یمن کی بنیادی تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا اور یمن کا ہر طرف سے مکمل محاصرہ کر رکھا ہے۔اس غریب عرب اسلامی ملک پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں اس ملک کے عوام کو دواؤں اور غذائی اشیا کی شدید قلت کا سامنا ہے پھر بھی یمنی عوام کی استقامت کے نتیجے میں سعودی اتحاد کو اپنے مقاصد میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button