مشرق وسطییمن

یمن کی نیشنل آئل کمپنی کے ملازمین کا سعودی اتحاد کے خلاف مظاہرہ

یمن کی نیشنل آئل کمپنی کے ملازمین نے یمنی آئل ٹینکروں کو روک لینے کے جارح سعودی اتحاد کے اقدام اور اقوام متحدہ کی خاموشی کے خلاف دارالحکومت صنعا میں مظاہرہ کیا ہے۔

جارح سعودی اتحاد نے پچھلے دنوں یمن کے چھے آئل ٹینکروں کو جن کے پاس اقوام متحدہ کا اجازت نامہ بھی تھا الحدیدہ بندرگاہ کے راستے میں روک لیا۔المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ یمن کی نیشنل آئل کمپنی اور اس سے وابستہ یونینوں نے صنعا میں اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر کے سامنے اجتماع کرکے سعودی اتحاد کی سمندری ڈکیتی کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ جارح سعودی اتحاد ان آئل ٹینکروں کو جلد سے جلد چھوڑ دے۔یمن کی نیشنل آئیل کمپنی کے ترجمان امین الشباطی نے یمنی عوام کے مصائب و آلام پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ جو انسانی حقوق کا دفاع کرنے کا دعوی کرتی ہے اسے چاہئے کہ وہ یمن کے مظلوم عوام کے سلسلے میں اپنے اخلاقی اور قانونی فرائض پر عمل کرے۔اس سے پہلے یمن کے پیٹرولیم کے وزیر احمددارس نے کہا تھا کہ جارح سعودی اتحاد نے جیبوتی میں یمن کے آٹھ آئیل ٹینکروں کو روک لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button