ایرانمشرق وسطی

اقوام متحدہ کی عزت داؤ پر لگ گئی ہے: ایران

محمد جواد ظریف نے سنیچر کو ٹویٹ کر ایٹمی معاہدے میں امریکا کی شمولیت کے خاتمے کے دو سال پورے ہونے کے موقع پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس کے مراسلے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو ایٹمی معاہدے سے نکلنے اور اس معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کے لئے دوسروں کو مجبور کرنے پر جواب دہ ہونا پڑے گا۔

واضح رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 مئی 2018 کو سیکورٹی کونسل کی قرارداد 2231 کی واضح خلاف ورزی کرتے ہوئے واشنگٹن کے یکطرفہ طور پر ایٹمی سمجھوتے سے نکلنے کا اعلان کر دیا تھا۔

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعے کو ایٹمی معاہدے سے امریکا کے غیر قانونی طریقے سے نکلنے، ایرانی عوام کے خلاف یکطرفہ پابندیوں اور وسیع پیمانے پر اقوام متحدہ کے اعلامیے کی مسلسل خلاف ورزی کے بارے میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس کے خط ارسال کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button