ایشیادنیافلسطینمشرق وسطی

غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی گرفتاری

فلسطینی ذرائع کی رپورٹوں کے مطابق صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں فلسطینیوں کے خلاف ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے تیرہ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

صیہونی فوجیوں نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کو زدوکوب کیا اور تیرہ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ فلسطینی قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے جنوری کے مہینے میں چار سو چھپن فلسطینیوں کو گرفتار کیا اور ایک سو پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لئے جانے احکامات جاری کئے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت، اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کے لئے فلسطینی علاقوں کو مسلسل جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہے اور جھوٹے بہانوں سے وہ فلسطینیوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button