ایراندنیامشرق وسطی

ایرانی صدر کا عید سعید فطر کی مناسبت سے اسلامی ممالک کے سربراہان کو تہنیتی پیغام

ایرانی صدر کا عید سعید فطر کی مناسبت سے اسلامی ممالک کے سربراہان کو تہنیتی پیغام

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عید سعید فطر کی مناسبت سے اسلامی ممالک کے سربراہان کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں مبارکباد اور تہنیت پیش کی ہے۔صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام ميں اسلامی ممالک کے سربراہان کو عید سعید فطر کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہے کہ عید فطر رحمت ، برکت اور فلاح و صلاح کا پیغام لیکر آئی ہے ہمیں امت مسلمہ میں ہمدردی ، اخوت اور بھائی چارہ کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا چاہیے اور اس سلسلے میں اسلامی تعلیمات کے مطابق عمل کرنا چاہیے ہمیں دنیائے اسلام میں امن و صلح و ثبات پر اپنی توجہ مبذول کرنی چاہیے اور غیر علاقائي طاقتوں کو خطے کے امن و ثبات کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ صدر روحانی نے اپنے پیغام کے اختتام میں دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کی کامیابی اور ان کی صحت و سلامتی کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button