ایرانایشیاپاکستانمشرق وسطی

ایران اور پاکستان کے تجارتی تعلقات کے فروغ پر تاکید

پاکستان کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک تمام پڑوسی ممالک خاص طور سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔

پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمرنے منگل کے روز پاکستان کے صوبے بلوچستان کے شہر کویٹہ میں چیمبرآف کامرس اور زراعت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے بینکاری رکاوٹوں کو دور کئے جانے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان، ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کی توسیع کو خاص اہمیت دیتا ہے۔

پاکستان کے وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ مہینوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کی شرح آٹھ سو ساٹھ ملین ڈالر تھی جس کے حجم میں پچّیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button