عربمشرق وسطی

متحدہ عرب امارات کے بعد دیگر عرب ممالک کے بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کے قوی امکان

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے اسرائیل کے دورے کے دوران کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بعد دیگر عرب ممالک کے بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کے قوی امکانات ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچے ہیں جہاں انہوں نے وزیر اعظم نیتن یاہو سے خصوصی ملاقات کی اور متحدہ عرب امارات کے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی وزير خارجہ نےملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امن معاہدے پر اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے حکام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب دیگر عرب ممالک کو بھی اسرائیل کو تسلیم کرلینا چاہیئے اور اس کے قوی امکانات بھی ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات بحال کیا تھا جس کے بعد سعودی عرب ، بحرین اور عمان کے بارے میں بھی اطلاعات موصول ہوئیں کہ وہ بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی صف میں کھڑے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے میں بھی سعودی عرب نے اہم کردار ادا کیا ہے سعودی عرب خطے میں منافقانہ رول اور کردار ادا کررہا ہے امارات کی طرح سعودی عرب کے بھی اسرائیل کے ساتھ خفیہ تعلقات قائم ہیں۔ امریکہ کے تمام اتحادی عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے قوی امکانات موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button