
صیہونی اہداف پر حزب اللہ لبنان کے حملے، صیہونیوں کے کئی ٹھکانے تباہ
لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے صہیونی فوج کے برانیت بیرک کے ہیڈ کوارٹر پر حملوں کا اعلان کیا ہے۔ حزب اللہ لبنان نے الراہب میں صیہونی فوج کے اجتماع کو بھی نشانہ بنایا جس میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے منگل کو صیہونی حکومت کے کم سے کم چھے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔