یورپانسانی حقوقایشیادنیامشرق وسطی

جنگ بندی سمجھوتے کے بعد بھی قرہ باغ میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری

جمہوریہ آذربائیجان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ایروان اور باکو کے درمیان قرہ باغ کے تنازعے میں جنگ بندی پر اتفاق کے بعد بھی اس علاقے میں دونوں فریقوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جمہوریہ آذربائیجان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ قرہ باغ کے علاقے میں گذشتہ رات ہونے والی جھڑپوں میں آرمینیا کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

آرمینیا کے وزیر خارجہ زہراب مناتسکانیان نے جمعے کی رات ماسکو میں مذاکرات کے اختتام پر کہا کہ دونوں ملک قرہ باغ کے متنازعہ علاقے میں جنگ بندی پر متفق ہو چکے ہیں ۔

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت اب تک کئی ممالک باکو اور ایروان کے درمیان جنگ روکنے اور مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں ۔جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان قرہ باغ تنازعے پر جنگوں کا نیا سلسلہ ستائیس ستمبر کو شروع ہوا تھا ۔ اس جنگ میں اب تک دونوں ملکوں کے متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button