فرانس: حجاب پر پابندی کے خلاف اپیلیں مسترد
مغربی ممالک من جملہ فرانس نے گزشتہ چند سال کے دوران اپنی اسلام دشمنی اور اسلاموفوبیا پر مبنی پالیسیوں کی شدت میں مزید اضافہ کردیا ہے جسے ان ممالک کے سیاسی اور سماجی رجحان میں بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔
میکرون کی قیادت میں فرانس کی موجودہ حکومت نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ رواں تعلیمی سال سے مسلم طلبا کو عبایہ پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اس اقدام کے لئے یہ بہانہ پیش کیا گیا کہ عبایہ، فرانس کے سیکولر تعلیمی نظام کے قوانین کے منافی ہے۔
اس سے قبل مذہبی رجحان کا اظہار قرار دیتے ہوئے مسلمانوں کو اسکارف پہننے سے بھی روک دیا گیا تھا۔