عراقمشرق وسطی

عراقی وزیراعظم نے کابینہ تشکیل دینے سے انکار کردیا

عراق کے نئے وزیراعظم نے ایک ویڈیو پیغام میں کابینہ تشکیل نہ دینے کی وجہ سیاسی پارٹیوں کا دباؤ بتایا ہے۔محمد توفیق علاوی نے بعض سیاسی گروہوں کی جانب سے وزارت کے مطالبے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے عراقی مظاہرین سے اپیل کی کہ وہ اپنے قومی مطالبات منوانے کےلئے سیاسی گروہوں پر باو ڈالیں۔عراق کے نئے وزیرا عظم نے اس ملک کے صدر برہم صالح کو ایک خط لکھ کر کابینہ تشکیل دینے سے معذرت کر لی ۔ عراق کے صدر برھم صالح نے وزیراعظم محمد توفیق علاوی کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پندرہ دن کے اندر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کر کے نئے وزیرا عظم کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔اتوار کو محمد توفیق علاوی کی کابینہ کواعتماد کا ووٹ دینے کیلئے پارلیمنٹ کا پانچواں اجلاس بھی کورم پورا نہ ہونے کی بنا پر ملتوی ہوگیا تھا جس کے بعد پیر کے روز محمد توفیق علاوی کے پاس اپنی کابینہ کی تشکیل کیلئے آخری دن تھا۔اتوار کے روز منعقد ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس میں تین سو انتیس میں سے صرف ایک سو آٹھ ممبران پارلیمنٹ نے ایوان میں شرکت کی تھی۔چند ہفتے قبل عراق کے صدر برہم صالح نے محمد توفیق علاوی کو عراق کا نیا وزیر اعظم نامزد کرتے ہوئے انھیں کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی تھی۔عراق میں یکم اکتوبر دوہزار انیس سے ملک میں بے روزگاری اور دفتری بدعنوانی کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ان مظاہروں کے جاری رہنے اور تشدد کا رخ اختیار کر لینے کی بنا پر عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے انتیس نومبر دوہزار انیس کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button