
غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی جنگی طیاروں کی شدید بمباری
فلسطینی ذرائع کے مطابق پیر کی صبح سے غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔غزہ پر غاصب صیہونی فوج کے تازہ حملوں میں اٹھارہ فلسطینی شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے۔
اس رپورٹ کے مطابق مرکزی غزہ کے المغازی کیمپ پر بمباری میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ۔اسی کے ساتھ ساحل پر تعینات صیہونی حکومت کے جنگی جہازوں نے دیرالبلح پرشدید گولہ باری کی ہے۔
آخری اطلاع ملنے تک صیہونی حکومت کے تازہ حملوں میں اٹھارہ فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی تھی۔