مشرق وسطیامام خامنہ ایایرانمثالی شخصیات
رہبر انقلاب اسلامی سے پارلیمنٹ کے نمائندوں کی ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی انتظامی کمیٹی کے ترجمان محمد حسین فرہنگی نے کہا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندے جمعرات کو رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کریں گے۔
پارلیمنٹ کی انتظامی کمیٹی کے ترجمان نے انتظامی کمیٹی کے انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بروز بدھ انتظامی کمیٹی کا انتخاب عمل میں آئے گا اور جمعرات کے دن گیارہویں پارلیمنٹ کے آغاز کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی پارلیمنٹ کے نمائندوں سے آن لائن خطاب کریں گے۔