مقبوضہ فلسطین کے ہزاروں صیہونیوں نے منگل کی شب ایک بار پھر تل ابیب اور مقبوضہ قدس میں نتن یاہو کی مالی بدعنوانیوں اور ناکام پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب اور مقبوضہ قدس میں صیہونی وزیر اعظم کے خلاف ہزاروں مظاہرین نے اکٹھا ہو کر بدعنوانیوں میں ملوث نتن یاہو کے فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔
حالیہ ہفتوں کے دوران مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں خاص طور سے تل ابیب میں صیہونی وزیر اعظم کے خلاف مظاہروں میں شدت آتی جا رہی ہے اور یہ تل ابیب میں یہ مظاہرے معمولا ان کے مکان کے قریب انجام پا رہے ہیں اور عام طور پر یہ مظاہرے پر تشدد شکل اختیار کر جاتے ہیں۔ اب تک سیکڑوں افراد پولیس کے تشدد کے نتیجے میں زخمی یا گرفتار کئے جا چکے ہیں۔