المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی تیئیسویں بٹالین کے جوانوں نے ایک کارروائی کے دوران شہر خانقین کے علی السعدون دیہات پر داعش دہشتگرد گروہ کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے اس کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔
اسی طرح مشرقی صلاح الدین کے زرگہ علاقے میں داعش دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر حشد الشعبی کی باونویں بٹالین کے حملے میں چھے داعشی دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق حشد الشعبی کے جوانوں نے ایک کارروائی کے دوران جنوبی سامرا میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور فوجی ساز و سامان سے بھرے داعش کے ایک خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگایا ہے۔
اق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک بڑی سرنگ کا پتہ لگا کر تباہ کردیا ہے جسے داعش دہشتگرد گروہ صوبہ نینوا کے مختلف علاقوں کے درمیان اپنی نقل و حرکت کے لئے استعمال کرتا تھا ۔
الحشد الشعبی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبہ نینوا میں اس کی ایک سو تینتیسویں بٹالین نے پوری ہوشیاری اور محفوظ طریقے سے اس سرنگ کو تباہ کیا اور یوں تل الرمان، وادی الدیر، رجم الحدید اور الکوار نامی دیہی علاقوں کو داعش کے وجود سے پاک اور ان کے شر سے محفوظ بنا دیا۔
صوبہ دیالہ کے ایک سیکورٹی عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ عراق کو داعش کی باقیات سے پاک کرنے کے لئے جنوبی بعقوبہ کے آٹھ دیہی علاقوں میں انجام پانے والے فوج کےایک بڑے آپریشن میں داعش کے دو خفیہ ٹھکانوں کا پتہ لگا کر انہیں تباہ کر دیا گیا ہے۔
عراقی فوج کے انفارمیشن سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ فوج نے نینوا آپریشنل کمانڈ سینٹر کی ہماہنگی سے اس صوبے میں دہشتگردوں کے اسلحے کے ایک گودام کا پتہ لگا کر اسے ضبط کر لیا۔
دوسری جانب مطابق عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے الحشد الشعبی کے دفتر میں پہنچ کر اس ادارے کے سربراہ فالح الفیاض سے ملاقات کی اور حشد الشعبی کوعراق کے لئے باعث فخر قرار دیا۔
اُدھر عراقی پارلیمنٹ کی دفاعی و سیکورٹی کمیٹی نے خبردی ہے کہ امریکہ، داعشی دہشتگردوں کو شام اور عراق میں دوبارہ منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ان ملکوں میں دہشتگردانہ کاروائیاں انجام دینے کے لئے اسلحے فراہم کر رہا ہے۔
الاتجاہ ٹی وی نے عراقی پارلیمنٹ کی دفاعی و سیکورٹی کمیٹی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس وقت سیکڑوں داعش دہشتگرد امریکا کی مدد سے عراق اور شام میں داخل ہو رہے ہیں۔
امریکہ ایسے وقت میں عراق میں داعش کو داخل ہونے اور ان کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے سہولتیں فراہم کررہا ہے کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بارے میں آئندہ مہینے بغداد اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات ہونے والے ہیں ۔