فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی انسداد دہشت گردی فورس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کے سابق سرغنہ ابو بکر البغدادی کے معاون معتز نومان عبد نایف نجم الجبوری ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہو گیا ہے۔ عراق کی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ابو بکر البغدای کے معاون کو خصوصی اطلاعات ملنے کے بعد ایک کارروائی کرکے ہلاک کردیا گیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل عبدا لناصر قرداش کی گرفتاری عمل میں آئی۔ ابوبکر البغداد کی ہلاکت کے بعد جن لوگوں کو اس کا جانشین نامزد کیا گیا تھا ان میں عبدالناصر قرداش کا نام بھی شامل تھا۔ داعش کا سرغنہ ابو بکر البغدادی چھبیس اکتوبر دوہزار انیس میں شام کے شہر ادلب میں امریکی ہیلی کاپٹروں کے حملے میں ہلاک ہوا تھا۔
قرداش کی گرفتاری ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے کہ جب عراق کی عوامی رضارکار فورس کے جوانوں نے رمضان المبارک کے آغاز سے اب تک ملک کے مختلف صوبوں میں داعش کے خلاف پچاس سے زائد آپریشن انجام دیئے ہیں۔ عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن اور کارروائیاں دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔