مشرق وسطیدنیاشامعراقیورپ

اللہ اکبر۔۔۔ امریکہ کا مشرق وسطی سے انخلاح کا سلسلہ جاری

عراق کے بعد اب شام سے بھی امریکی اڈے خالی

امریکی فوجیوں نے شمالی شام کے الحسکہ میں اپنے اڈے خالی کردیے

شام کی سرکاری خبرایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد امریکی فوجیوں نے جمعہ کی صبح سے اپنے فوجی اور جنگی ساز و سامان کو الیعربیہ کے تل علو علاقے سے عراق میں منتقل کرنا شروع کیا تھا۔اس رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی اڈے کو پوری طرح خالی کرنے اور غاصب فوجیوں کی الیعربیہ کی غیرقانونی گزرگاہ کے راستے منتقلی کا کام جمعے کو دوپہر کے بعد مکمل ہوگیا۔

امریکہ اور اس کے اتحادی فوجی، نام نہاد دہشتگردی کے خلاف جنگ کے بہانے شام کی قانونی حکومت کی اجازت کے بغیر غیرقانونی طور پر اس ملک میں موجود ہیں۔دمشق حکومت نے بارہا تاکید کی ہے کہ شام میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے اقدامات ، غاصبانہ قبضے کے مترادف ہیں۔ واشنگٹن کا حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورس نامی گروہ اور امریکی فوجیوں نے شام کے دو صوبوں الحسکہ اور دیرالزور کے زیادہ تر تیل کے کنووں پر قبضہ کر رکھا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button