عراقانسانی حقوقدنیامشرق وسطی

عراق، زائرین مسلمانوں پر دہشت گردانہ حملہ، متعدد زخمی

سیکورٹی ذرائع کے مطابق دستی بم سے حملہ کرنے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عراق کے دار الحکومت بغداد کے نزدیک الکاظمیہ علاقے میں حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے زائرین مسلمانوں کو نشانہ بنا کر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا جس میں متعدد زائرین زخمی ہوگئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق

حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے زائرین حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے روضے کی زیارت کرنے جا رہے تھے کہ ان پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا جس میں آٹھ زائرین زخمی ہوگئے۔ شروعاتی رپورٹ میں متعدد زائرین کی شہادت کی خبر دی گئی تھی۔

کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ دستی بموں سے کیا گیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق دستی بم سے حملہ کرنے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ حملہ جسر الآئمہ کے نزدیک ہوا۔

واضح رہے کہ عراق سے دہشت گرد گروہ داعش کے خاتمے کے باوجود اس کے باقی بچے عناصر اس ملک میں عام شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button