لبنانی میڈیا نے جنوبی لبنان کی عین قانا کالونی میں دھماکے کی خبر دی ہے۔
تسنیم نیوز نے لبنان کی النشرہ ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ابھی تک دھماکے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
در ایں اثنا لبنان کے قومی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ مقامی وقت کے مطابق شام تین بجے شدید دھماکے کی آواز سنائی دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز جنوبی لبنان کے النبطیہ اور التفاح کے علاقوں تک سنائی دی۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عین قانا اور کفر فیلا کے علاقے کے آسمان پر شدید دھوئیں کے بادل دکھائی پڑ رہے ہیں۔