ایشیاپاکستان

پاکستان، کورونا وائرس میں ۱۲۰۰ سے زائد مبتلا ہوئے

پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار دو سو پینتس سے تجاوز کر گئی ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق آخری اطلاع ملنے تک پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد نو اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد تیئس تھی۔
پاکستان کے کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کورونا وائرس کے سب سے زیادہ معاملات چار سو انتس صوبہ سندھ میں اور اس کے بعد پنجاب میں چار سو آٹھ ریکارڈ کئے گئے۔ پنجاب میں دو ڈاکٹروں کے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ میں ایک سو سینتالیس ، بلوچستان میں ایک سو اکتس اور اسلام آباد میں کورونا وائرس کے ستائیس کیس درج کئے گئے ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاکستان کے اکثر علاقوں میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے کہیں سخت تو کہیں نرم لاک ڈاؤن پر عمل کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button